Phone: +914024514892, +914066481637
Aam Tibbi Ma’ine ( عام طبّی معائنے )
ڈاکٹر عابد معز طبی معائنے امراض کی تشخیص اور علاج معالجہ کا حصہ ہوتے ہیں اور ہمیں کئی قسم کے معائنے کروانا پڑتا ہے۔ اس کتاب میں عام طبی معائنوں کے متعلق ضروری معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ عام طور پر کئے جانے والے طبی معائنوں جیسے پیشاب، خون اور پاخانہ کے معائنے، ایکس رے، سی ٹی اسکان، الٹرا ساؤنڈ، ای سی جی، ای ای جی وغیرہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ کیسے انجام دیئے جاتے ہیں اور ان کے نتائج سے کیا توقع کی جاسکتی ہے۔ کتاب کے مطالعہ سے قارئین پر طبی معائنوں کی ضرورت اور اہمیت آشکار ہوتی ہے اور بجا طور توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ معائج کے ہر اقدام کو سمجھتے ہوئے اپنے علاج میں تعاون کریں گے۔
Ahsan Ul Bayan (Telugu Translation)
Chiknayee aur Hamari Sehat ( چکنائی اور ہماری صحت )
ڈاکٹر عابد معز ایک عام احساس یہ ہے کہ چکنائی مضرِ صحت ہے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ چکنائی کی ایک ضروری مقدار اگر نہ ملے تب بھی صحت کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ اس اُلجھن کو دُور کرنے کے لئے اس کتاب میں چکنائی اور اس کے متعلقات جیسے چکنائی کیا ہے، چکنائی اور روغنی ترشے، چکنائی کی اقسام، غذائی چکنائی، اچھی اور بُری چکنائیاں، چکنائی کی ضرورت، صحیح اور بہتر چکنائی کا انتخاب وغیرہ پر مدلل انداز میں گفتگو کی ہے۔ اُردو حلقوں میں کتاب کافی مقبول ہے۔
Cholestrol Kam Kijiye ( کولیسٹرال کم کیجئے )
ڈاکٹر عابد معز کولیسٹرال کا تعلق چونکہ دل کی صحت سے ہے اس کے بارے میں ہر اس شخص کو واقفیت ہونی چاہئے جس کے پاس ایک دھڑکتا دل ہے۔ ڈاکٹر عابد معز نے کولیسٹرال کے بارے میں تقریباً ہر ضروری تفصیل کو عام فہم انداز میں پیش کیا ہے۔ کولیسٹرال کی ضرورت اور اچھے اور بُرے کولیسٹرال کے بارے میں بیان کیا گیا ہے۔ کولیسٹرال کم کرنے کے تدابیر پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔ دوسری کتابوں کی طرح اس کتاب میں بھی جگہ جگہ اشکال، جدول اور خاکوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
Daughter of the prophet (Fatimah)
₹125.00© 2017 Huda Publications | Designed By Standard Touch